لاہور:فریال تالپور کی گورنر پنجاب کے ہمراہ مزارات پر حاضری

لاہور:فریال تالپور کی گورنر پنجاب کے ہمراہ مزارات پر حاضری

صوفیاء کی خدمات فراموش نہیں کی جا سکتیں:رہنما پیپلزپارٹی شعبہ خواتین زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح :سردار سلیم

لاہور (اپنے نامہ نگارسے )پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں داتا دربار، بی بی پاکدامن اور حضرت میاں میر کے  مزارات پر حاضری دی۔ اس موقع پر فریال تالپور نے داتا دربار پر حاضری کے دوران چوکھٹ پر بیٹھ کر دعا کی جبکہ بی بی پاکدامن اور حضرت میاں میر کے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں جبکہ زائرین میں تبرک تقسیم کیا۔

اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ علماء کرام اور صوفیائے کرام کی دین اسلام کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔گورنرسلیم حیدر خان نے کہا کہ درگاہوں پر آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،مذہبی فرقہ واریت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام سب بھائی بھائی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...