صوبے 32 یا 12،فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا:رانا ثنا اللہ

 صوبے 32 یا 12،فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا:رانا ثنا اللہ

بلاول نے 27 ویں ترمیم کی جبراً منظوری کا کہہ کر پارلیمنٹ کی توہین کی

لاہور (دنیا نیوز )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا۔ پروگرام’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس تضادات  سے بھرپور تھی، انہیں اتنا سخت ردعمل دینے کی ضرورت نہیں تھی، پارلیمنٹ بااختیار ہے اور صوبوں کی تعداد بڑھانے یا کم کرنے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا یہ کہنا درست نہیں کہ پارلیمنٹ بااختیار نہیں، تاہم صوبوں سے متعلق بحث ابھی تک کابینہ یا پارلیمنٹ میں نہیں ہوئی بلکہ اس وقت سیمینارز میں جاری ہے ۔ جب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو تمام سیاسی جماعتیں اس بحث میں حصہ لیں گی، ریفرنڈم کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ نے کرنا ہے ، اگر پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی تو ریفرنڈم بھی ہو جائے گا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو محسن نقوی اور خواجہ آصف کے بیانات کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔

مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات میں کسی قسم کا گلہ شکوہ نہیں کیا،28 ویں ترمیم کا ڈرافٹ نہ حکومت کے پاس ہے نہ صدر نے کوئی بات کی ہے ، بلاول بھٹو کی اس بات سے متفق نہیں کہ 27 ویں ترمیم جبراً کرائی گئی ، 27 ویں ترمیم کی جبراً منظوری کا کہہ کر بلاول نے پارلیمنٹ کی توہین کی ، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طعنے نہ دیں، عطا تارڑ ہمت کریں اور واضح کہیں کہ پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں ہے ،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں کسی سیاسی جماعت یا ادارے پر تنقید نہیں کی بلکہ تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے اور متحد ہونے کا پیغام دیا ہے ،اُنہوں نے کہا مخصوص نشستوں کے معاملے پر اگر عدالت فیصلہ دے گی کہ نشستیں تحریک انصاف کی ہیں تو پیپلزپارٹی واپس کر دے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...