شہریوں کے خلاف فضول مقدامات پر عوام پیسہ ضائع نہ کریں : وفاقی آئینی عدالت

 شہریوں کے خلاف فضول مقدامات پر عوام پیسہ ضائع نہ کریں : وفاقی آئینی عدالت

فضول مقدمات میں الجھانا سرکاری اداروں کا طرز عمل نہیں ہونا چاہیے :شہید راشد منہاس کے خاندان کے مقدمہ میں ریمارکس سندھ میں قانون کے تحت کنٹریکٹ ملازمین مستقلی کے حقدار، اپیلیں خارج، PTCLڈیلی ویجر کو مستقل قرار دینے کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت شہید راشد منہاس کے خاندان کو غیر ضروری مقدمے بازی میں الجھانے پر برہم، فیصلے میں قرار دیا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود شہریوں کو غیر ضروری اور بے بنیاد مقدمات میں الجھانا سرکاری اداروں کا طرزِ عمل نہیں ہونا چاہیے ۔ عدالت نے ایل ڈی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ افراد کے خلاف فضول، بدنیتی پر مبنی اور ہراساں کرنے والی قانونی چارہ جوئی میں سرکاری وسائل اور عوامی پیسہ ضائع نہ کیا جائے ۔ جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس روزی خان بریچ اور جسٹس سید ارشد حسین پر مشتمل تین رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے سندھ (ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی) ایکٹ 2013 کے تحت 25 مارچ 2013 کو ملازمت پر موجود کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل بنیادوں پر تعینات قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ قانون میں مستقلی کیلئے مخصوص مدت ملازمت کی شرط نہیں۔ وفاقی آئینی عدالت نے پی ٹی سی ایل کی اپیل مسترد کرتے ہوئے مسلسل 14 سال ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے پی ٹی سی ایل ملازم کو مستقل ورکر قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ وفاقی آئینی عدالت کے تین رکنی بینچ نے چنیوٹ میں مشترکہ اراضی پر قبضے اور دکانوں کی بنیادیں مسمار کرنے کے مقدمے میں ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...