ایکسپریس سروس روڈ کوکورال سے آگے توسیع دینے کی تجویز:محسن نقوی

ایکسپریس سروس روڈ کوکورال سے آگے توسیع دینے کی تجویز:محسن نقوی

ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبہ 60روز میں مکمل ہوجائیگا ،رکاوٹیں دور کر دیں شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی وزیر داخلہ کا دورہ ، تعمیراتی کا م کا جائزہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبہ آئندہ 60 روز میں مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ منصوبے کا 40 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کا سفری وقت کم کرنے میں مدد ملے گی ،ایکسپریس وے سروس روڈ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں، جن میں گیس پائپ لائن کی منتقلی کا معاملہ بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد ایکسپریس وے کو موٹروے کے معیار کے مطابق ترقی دے رہی ہے۔

تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں ، کورال سے آگے توسیع دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے ، انہوں نے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی ،حکام نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ منصوبے کا 40 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی ماندہ تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ مدت کے اندر مکمل کر لی جائیں گی۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں شجرکاری اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سپارکو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 18 ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی تعداد میں 28 فیصد اضافہ ہوا ،دورے کے موقع پر اسلام آباد کے چیف کمشنر سہیل اشرف اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...