نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں رہنماؤں کا حکومت ، جماعت اسلامی کے در میان آئندہ مذاکرات پر تبادلہ خیال مذاکرات کاکل آخری راؤنڈ، عوام کو ریلیف ملنے کی توقع:نائب امیر جماعت اسلامی

لاہور (سٹاف رپورٹر ،سیاسی نمائندہ ،مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سربراہ مذاکراتی کمیٹی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ،اس دوران دونوں رہنماؤں نے حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے آئندہ مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان کل 19 نومبر بروز جمعرات  کو وزارت خارجہ کے کانفرنس ہال میں مذاکرات کا آخری راؤنڈ ہوگا ، مذاکرات کے بعد ممکنہ دوطرفہ معاہدہ کا مسودہ حکومتی کورٹ میں ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ توقع ہے وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی وزیراعظم عوام کو ریلیف دلانے کی جہدوجہد کو وقار دیں گے ،جماعت اسلامی احتجاج اور مذاکرات کے ذریعے غریب متوسط طبقے کو ریلیف دلانے کی جہدوجہد جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...