ڈی جی پاکستان پوسٹ کی سیٹ کیلئے 3 افسروں کے نام فائنل

ڈی جی پاکستان پوسٹ کی سیٹ کیلئے 3 افسروں کے نام فائنل

ارم طارق، شاہد جاوید ، رضوان ہاشمی کے نام منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوائے جا ئینگے مذکورہ اسامی موجودہ ڈائریکٹر جنرل مقصود احمد کی یکم دسمبر کو ریٹائرمنٹ پر خالی ہو جا ئیگی

 اسلام آباد (ایس ایم زمان )پاکستان پوسٹل مینجمنٹ بورڈ نے نئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ کیلئے 3افسران کے ناموں کی منظوری دی ہے ، بورڈ نے پوسٹل سروس گروپ گریڈ 21 کے 6 افسران کے انٹرویو کیے جن میں پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب ارم طارق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فنانشل سروسز شاہد جاوید ملک، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس اینڈ فنانس انوار ملک، سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت تعلیم آفتاب رشید، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن رضوان ہاشمی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ظہیر اللہ خان شامل ہیں۔

بورڈ نے پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب ارم طارق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فنانشل سروسز شاہد جاوید ملک اورسینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن رضوان ہاشمی کے ناموں کی منظوری دی ہے ،اس حوالہ سے سمری وزیراعظم کو منظوری کے لیے بھجوائی جا ئے گی جو ان افسران میں سے ایک افسر کی تقرری کی منظوری دیں گے ، پاکستان پوسٹ آفس کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل سکوا ڈرن لیڈر (ر )مقصود احمد یکم دسمبر کو 60 سال عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...