پنجاب کا ہر بچہ صحت مند ،پڑھے گا،مسکرائے گا،ماں بچوں کو تنہا نہیں چھورڑتی :مریم نوا ز

پنجاب  کا  ہر  بچہ  صحت  مند ،پڑھے  گا،مسکرائے  گا،ماں  بچوں  کو  تنہا  نہیں  چھورڑتی :مریم  نوا ز

صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ،ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک تک جدوجہد نامکمل بچے محفوظ تو مستقبل روشن:ورلڈچلڈرن ڈے پر پیغام،ارکان اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

 لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ میرا لخت جگر ہے ،اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل،میری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے ،پنجاب کاہر بچہ پڑھے گا،صحت مند ہوگا،مسکرائے گا ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی،پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتی ہوں۔جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے ، ورلڈچلڈرن ڈے پر پیار اور شفقت بھرے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کے لیے ہے ، بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے ، چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائیں، ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کِٹس گھر گھر پہنچا رہے ہیں، آٹسٹک بچوں کے لیے پاکستان میں خصوصی آٹزم سکول قائم کر دئیے ،انہوں نے کہا کہ ننھے بچوں کے لئے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن ہر ضلع میں قائم ہونگے ، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پروگرام بچوں کی گمشدگی،استحصال اور خطرات کے کیسز جدید ترین نظام کے تحت حل کررہا ہے ، چائلڈ لیبر کے انسداد کے لئے سخت کریک ڈاون جاری ہے ،بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں،غذائی قلت کے شکار بچوں کیلئے جنوبی پنجاب میں سکول میل پروگرام شروع کیا تاکہ بھوک تعلیم کی راہ میں حائل نہ ہو۔سرکاری سکولوں کے بچوں کے سکول میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، خصوصی بچوں کو مصنوعی اعضا، ہیرنگ ایڈزاور وِیل چیئرز فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئی بچہ محروم،لاچار یا نظر انداز دکھائی دے تو نیند نہیں آتی،جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکان صوبائی اسمبلی پیر محمد اشر ف رسول اور خرم خان ورک نے ملاقات کی، ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال، ترقیاتی پراجیکٹ اور سماجی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا،ارکان اسمبلی نے شیخوپورہ کے عوامی مسائل اور ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ارکان اسمبلی نے بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کے بارے میں عوام کے پرجوش ردعمل سے بھی آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال اور کینسر سنٹر بنانا چاہتے ہیں،عوام کو بہترین علاج کی سہولت ان کی دہلیز پر مہیا کرنا ہمارا عزم ہے ،بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی تکمیل سے شہروں کی صورت بدل گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...