اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2افسروں کی گریڈ 20میں ترقی
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2افسروں کو گریڈ 20میں ترقی دیدی گئی۔
گریڈ19کے دواسسٹنٹ رجسٹرارز محمد اسد خان اورنیلم جہان خان کوڈپٹی رجسٹرارکے عہدے پرترقی دی گئی،سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ترقی کی منظوری دی ۔ہائی کورٹ ڈائری برانچ میں تعینات اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد خان طویل عرصے سے ترقی کے منتظر تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments