صحافی ربیعہ کے قتل میں نامزدملزم ضمانت پراڈیالہ جیل سے رہا

صحافی ربیعہ کے قتل میں نامزدملزم ضمانت پراڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی (خبر نگار)مقتول خاتون صحافی ربیعہ احسن کے شوہر اور نامزد ملزم احسن طاہر کو ضمانت ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

 ملزم احسن طاہر کی روبکار اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہوئی، روبکار ملنے پر ملزم احسن طاہر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ،گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی،دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث گزشتہ روز رہائی رک گئی تھی،گزشتہ روز مقتولہ کے اہل خانہ نے ملزم احسن طاہر کو معاف کر دیا تھا ،مقتولہ کی بہن، والدہ اور مدعی مقدمہ خرم احمد نے عدالت میں حلف نامے بھی جمع کرا دیئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...