افغان اپوزیشن رہنمائوں کا طالبان حکومت کا حصہ بننے سے انکار
سیاسی مخالفین نے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی پیشکش ٹھکرا دی طالبان قیادت میں اختلافات نمایاں، سراج حقانی کی بھی حکومتی پالیسیوں پر تنقید
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان میں طالبان حکومت کو درپیش اندرونی اختلافات اور مسلح مزاحمتی تحریکوں کے تناظر میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے سیاسی مخالفین کو حکومت میں شمولیت اور عہدوں کی پیشکش کر دی جسے افغان اپوزیشن رہنمائوں نے مسترد کرتے ہوئے طالبان حکومت میں شمولیت سے انکار کر دیا ، افغان جریدے کے مطابق ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کابل یونیورسٹی میں خطاب کے دوران مخالفین کو طالبان حکومت میں شامل ہونے اور عہدے حاصل کرنے کی دعوت دی۔رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے اندر اختلافات اور مختلف مسلح مزاحمتی تحریکوں کی سرگرمیوں کے پس منظر میں یہ پیشکش سامنے آئی ہے ۔ اس سے قبل طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی بھی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر چکے ہیں، جس سے طالبان قیادت کے اندر پائے جانے والے اختلافات نمایاں ہوئے ہیں۔ اپوزیشن رہنمائو ں کا موقف ہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے عہدوں کی پیشکش قبول کرنا موجودہ طرز حکمرانی کی توثیق اور اس کے تابع ہونے کے مترادف ہوگا۔رپورٹ کے مطابق افغان سیاسی و عسکری مخالفین نے طالبان حکومت کا حصہ بننے کے بجائے اپنے موقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments