گھریلو ملازمہ قتل کیس، ملزمان کے ریمانڈ میں مزید3روزکی توسیع
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت نے 13سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر قتل کیس میں گرفتار دونوں ملزمان افشاں علی اور علی رضا کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3روز کی توسیع کر دی۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ میڈیکل شواہد کے مطابق مقتولہ کے جسم پر متعدد زخم اور تشدد کے آثار موجود ہیں جبکہ ریکارڈ سے بظاہر بچی کی موت جسمانی تشدد کے نتیجے میں ہوئی ، پراسیکیوٹر واجد منیر نے بتایا کہ ملزمہ افشاں سے الیکٹرک آئرن جبکہ ملزم علی سے ڈنڈا برآمد کرلیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments