گنے کی کرشنگ شروع نہ ہونے پرتشویش

گنے کی کرشنگ شروع نہ ہونے پرتشویش

کراچی (سٹاف رپور ٹر ) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ میں گنے کی کرشنگ شروع نہ ہونے اور کر شنگ سیزن کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے گنے کی امدادی قیمت فوری طور پر 700 روپے فی من مقرر کرنے اور شوگر ملوں کو کرشنگ شروع کرنے کا پابند بنانے کا مطالبہ کردیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت نے 15 نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکا۔ تیار فصل کے باوجود کاشتکار اپنی پیداوار فروخت کرنے سے محروم ہیں، جس کے باعث انہیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...