ایس ایچ اوتھانہ مارگلہ عمران منیردوران ڈیوٹی حرکت قلب بندہونے سے انتقال کرگئے

ایس ایچ اوتھانہ مارگلہ عمران منیردوران ڈیوٹی حرکت قلب بندہونے سے انتقال کرگئے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عمران منیر دورانِ ڈیوٹی حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ادا کردی گئی، جس میں آئی جی اسلام آباد سہیل چودھری، ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سید علی ناصر رضوی، سینئر پولیس افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سہیل چودھری نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کا جسدِ خاکی پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...