متحدہ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق رکنیت سے مستعفی
کراچی(محمد اشھد) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اعجاز الحق نے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کو پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق کی اجلاس کے بعد ایک صوبائی وزیر سے تلخ کلامی ہوئی تھی، اعجاز الحق کی ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر ارکان سے بھی اس معاملے پر بحث ہوئی،تلخ کلامی بڑھنے پر انہوں نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اعجاز الحق کا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی نے تاحال قبول نہیں کیا ہے ۔ اعجاز الحق حلقہ پی ایس 121 کراچی غربی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلقے کے عوامی مسائل اجاگر کرنے پر میرے خلاف الزامات عائد کیے گئے ، جس ایوان میں عوامی مسائل بھی نہ اٹھائے جاسکیں، وہاں رکن رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ اعجاز الحق نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے استعفیٰ فوری طور پر منظور کرنے کی درخواست کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments