برطانوی ورک ویزا کے نام پر فراڈ کا ملزم گرفتار، شہری کو لاکھوں روپے واپس
اسلام آباد (دنیا نیوز) برطانوی ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے کے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ماجد حسین نے شہری کو برطانیہ ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 34 ہزار برطانوی پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے ۔ ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم سے پاؤنڈ سمیت 10 لاکھ روپے برآمد کرکے متاثرہ شہری کو واپس کردیئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments