ڈائریکٹر FIAکے گھر کمسن ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

ڈائریکٹر FIAکے گھر کمسن ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

گرفتار ملزمہ افشاں کے شوہر، گریڈ 19 کے پولیس افسر کو بھی شاملِ تفتیش کرنیکا فیصلہ سینیٹ قائمہ کمیٹی نے آئی جی سے فاطمہ کے قتل ، پولیس کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی

 اسلام آباد (دنیا نیوز ،آ ئی این پی ) ڈائریکٹر ایف آئی اے کے گھر میں موت سے تقریبا 40ً منٹ قبل کمسن ملازمہ فاطمہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی جبکہ گرفتار دونوں ملز موں نے تشدد کا اعتراف کر لیا ۔ گرفتار ملزمہ افشاں کے شوہر، گریڈ 19 کے پولیس افسر کو بھی شاملِ تفتیش کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد سے بچی کے قتل اور پولیس کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کمسن ملازمہ فاطمہ پر واضح طور پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں بچی کو روتے اور منتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے ۔ فوٹیج اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ فاطمہ پر موت سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل تشدد کیا گیا تھا۔

فاطمہ کے جسم پر جلنے کے زخموں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ملزموں کے قبضے سے تشدد میں استعمال ہونے والا ڈنڈا اور استری بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔ کیس کی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کرنے اور عدالتی احکامات کی روشنی میں گرفتار ملزمہ افشاں کے شوہر، گریڈ 19 کے پولیس افسر کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ملزمہ افشاں اور قاری علی دوران ریمانڈ تفتیش کا حصہ ہیں اور پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ادھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد سے بچی کے قتل اور پولیس کارروائی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ رپورٹ میں پوسٹ مارٹم، میڈیکو لیگل فائنڈنگز اور تشدد کے نشانات کی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...