میرانشاہ میں قبائلی مشران کا جرگہ فوج کیسا تھ تعاون کا عزم

میرانشاہ میں قبائلی مشران کا جرگہ فوج کیسا تھ تعاون کا عزم

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں علاقائی ترقیاتی کونسل کے نمائندوں، قبائلی عمائدین اور مشران کا اہم جرگہ کور کمانڈر پشاور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جرگے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ میرانشاہ آمد پر قبائلی مشران اور عمائدین نے روایتی پگڑی پہنا کر کور کمانڈر پشاور کا پرتپاک استقبال کیا۔ قبائلی عمائدین اور جرگے کے شرکا نے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مکمل تعاون کا عزم کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیااور کہا فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جا ئیگا ۔ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے سول و عسکری اداروں اور قبائلی عوام کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...