پی ٹی اے کا ملتان میں سروے ،موبائل نیٹ ورکس کی لا ئیوٹیسٹنگ

 پی ٹی اے کا ملتان میں سروے ،موبائل نیٹ ورکس کی لا ئیوٹیسٹنگ

ٹیم نے تمام سیلولر موبائل نیٹ ورکس کی وائس کال اور ڈیٹا سروسز کا جائزہ لیا ناقص سروس کوالٹی، غیر قانونی سمز کی فروخت پرکارروا ئی ہو گی ،ڈی جی انفورسمنٹ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی اے کی ٹیم نے ملتان اور ملتان-خانیوال روڈ، این فائیو اور کبیر والا میں کوالٹی آف سروس اور کوالٹی آف ایکسپیرینس سروے کیا اور موبائل نیٹ ورکس کی لائیو ٹیسٹنگ کی، تمام سیلولر موبائل نیٹ ورکس کی وائس کال اور ڈیٹا سروسز کا جائزہ لیا۔ ڈی جی انفورسمنٹ عامر شہزاد کی سربراہی میں پی ٹی اے کی ٹیم نے رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ملتان میں فائیو جی سروسز کے آغاز کو سراہا۔ انہوں نے بعض علاقوں میں نیٹ ورک کوریج کے مسائل کی بھی نشاندہی کی، ٹیم نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو حل کیا جا ئیگا ۔ ڈی جی انفورسمنٹ نے کہا ناقص سروس کوالٹی، غیر قانونی سمز کی فروخت سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی یا غیر قانونی ٹیلی کام سروسز کی فراہمی پر سخت کا رروائی کی جا ئیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...