نئے صوبے بنانا نیک خواہش، اس میں شک بھی ہے :سیٹھی

نئے صوبے بنانا نیک خواہش، اس میں شک بھی ہے :سیٹھی

ایک مقصد گورننس میں بہتری ہوسکتا دوسرا سیاستدانوں سے جان چھڑا نا بھی ہے عمران کو رہا بھی کردیں وہ صوبوں پر حمایت نہیں کرینگے :آج کی بات سیٹھی کیساتھ

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کارنجم سیٹھی نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانا ایک نیک خواہش ہے ،نیت بھی اچھی ہے ،مگر اس میں شک بھی ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی Enough (اِنَف)،ہمیں پی ٹی آئی قبول ہے اور نہ ہی ن لیگ اور پیپلز پارٹی، وہ یہ کہیں گے ان تینوں سیاسی جماعتوں نے ملک کا نقصان کردیا ہے یہ کرپٹ اور چور ہیں،اب ان کو ہم نے ختم کرنا ہے ،ان کو ختم کرنے کا یہ اچھا طریقہ ہے ،ان کے وسائل،ذرائع ختم کر دئیے جائیں،نئی لیڈزشپ لائی جائے ، یہ ہے ان کی سوچ،اس پر سیاسی جماعتوں کو شک ہے ،پاکستان کے نظام کے بہتر بنانے کا یہ ایجنڈا نہیں ہے ۔پی ٹی آئی کے کچھ لوگ نئے صوبوں کی حمایت کررہے ہیں، مگر ان کی کوئی اہمیت نہیں، جوبات عمران خان کریں گے ا س کی اہمیت ہو گی،میرا تجزیہ یہی ہے کہ عمران خان سپورٹ نہیں کریں گے ،عمران خان کو رہا بھی کر دیا جائے تو وہ صوبوں کے معاملے پر ان کی حمایت نہیں کریں گے ، کیونکہ وہ اس کے پیچھے کارفرما مقاصد سے آگاہ ہیں۔

اس کا ایک مقصد گورننس میں بہتری ہو سکتا ہے ، لیکن دوسرا مقصد اسٹیبلشمنٹ کے سیاستدانوں سے جان چھڑانا بھی ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام \'آج کی بات سیٹھی کے ساتھ\' میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا نئے صوبوں سے متعلق ن لیگ نے پوزیشن لی بھی ہے اور نہیں بھی لی، بات یہ ہے کہ ن لیگ کی طرف سے تین چار لوگ بول رہے ہیں، طارق فضل، عطاتارڑ، طلال چودھری اور خواجہ آصف ہیں،ان میں سے خواجہ آصف ،طارق فضل زیادہ بول رہے ہیں، ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ ہم اتفاق رائے پیدا کریں گے ،وزیر اعظم اس لئے نہیں بول رہے ہیں وہ خود کوشش کررہے ہیں کہ اتفاق رائے پیدا ہوجائے ،طارق فضل نے یہاں تک کہہ دیا ہم کوئی درمیانی راستہ بھی تلاش کرلیں گے ،اتفاق رائے پیدا کرنا، درمیانی راستہ نکالنا یہ اہم بڑی باتیں ہیں،صوبوں پر جو باتیں ہورہی ہیں، اس کا یہ نہیں پتا ایجنڈٖا کیا ہے ،کس قسم کے صوبے ہوں گے ،ان کے آپس میں کیا رشتے ہوں گے ،پاور کیسی تقسیم ہوگی،ان کے الیکشن کیسے ہوں گے۔

اس طرح کئی سوالات اٹھ رہے ہیں،اس پر کوئی بات نہیں ہوئی،اب یہ بات ہورہی ہے کہ کتنے صوبے ہونے چاہئیں،نئے صوبوں سے متعلق پریشر توڈالا جارہا ہے ، مگر یہ کام نہیں ہو پائے گا،اس سے مزید مسائل پیدا ہوں گے ، جولوگ اس پر کام کررہے ہیں ان کو چاہیے آگے کوئی پلان رکھیں، جس سے عوام، میڈیا، پارلیمنٹ کے اندر ڈبیبٹ ہو،اس طریقے سے معاملہ کا حل نکلے گا،پھر اتفاق رائے پیدا ہوسکتا ہے ،اس کیلئے ایک ہفتہ نہیں بلکہ مہینے لگ جائیں گے ،نئے صوبوں سے متعلق تحریک انصاف تعاون نہیں کرے گی، یہ بات میں نے پہلے بھی کہی ہے ،آج پھر کہہ رہا ہوں،اگرپیپلزپارٹی تعاون نہیں کررہی تو اس کے تحفظات ہیں ،پھر کیسے اس کوپاس کریں گے ،یہ کام سوچ سمجھ کر کر نا چاہئے ،پنجاب میں پنجابی خاموش ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی پاپولر ہے ، کیا پی ٹی آئی ووٹ ان کو دے دے گی؟اگر عمران خان کا ایک بیان آگیا پی ٹی آئی ریفرنڈٖم میں ووٹ نہیں دے گی،پھر کیا ہوگا؟ یہ مسائل ہیں،یہ کام پہلے دن سے خراب ہوجائے گا،پہلے لوگوں کو قائل کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...