ریفرنڈم ہو یا الیکشن، ہم سرخرو ہونگے : چیف الیکشن کمشنر
کسی نے ریفرنڈم کی تیاری کیلئے رابطہ نہیں کیا، ہوا تو نبھائیں گے :سکندر راجہ بلدیاتی انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں، تیاریاں مکمل ہیں،دنیاسے گفتگو
لاہور (نامہ نگار خصوصی)الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہمارا کام ملک میں انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ممکنہ اقدامات کرنا ہیں اور اپنی اس آئینی ذمہ داری کے حوالے سے پرعزم ہیں ،لہٰذا ریفرنڈم ہو بلدیاتی انتخابات یا قومی انتخابات جب بھی ذمہ داری ہم پر ہوگی تو ہم اس میں سرخرو ہوں گے۔ دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں، پنجاب حکومت مرحلہ وار انتخابات بارے اپنا پروگرام ہمیں دے چکی ہے اور ہم اس پر کاربند ہیں لہٰذا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بظاہر کوئی رکاوٹ نہیں ، ہم اپنے طے شدہ پروگرام پر کاربند ہیں گے۔
انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ریفرنڈم کی تیاری کے حوالہ سے ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا لیکن جب رابطہ ہوگا تو ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے ،اس لئے کہ آئین پاکستان کے تحت ہماری بنیادی ذمہ داری ہی یہی ہے اور ہم نے اس ذمہ داری کے تحت انتخابات کو منظم طریقہ سے انجام دینا ہوتا ہے ،چیف الیکشن کمشنر نے ایک اور سوال پر کہا کہ مجھے ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہ ہو اس لئے کہ بلدیاتی انتخابات جمہوری کی مضبوطی اور خود ایک آئینی ضرورت ہیں اور ہم اپنا کام اس حوالہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments