صدر زرداری کا لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ
اسلام آباد (اے پی پی) صدر آصف زرداری نے لبنان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے۔۔۔
موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار اور اسرائیل کی لبنان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیوں اور دراندازیواں کی مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے لبنان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر جنرل جوزف عون کے نام خط میں پاکستان کی حکومت،عوام اور اپنی جانب سے لبنانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کے تمام مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی افواج کے مکمل اور غیر مشروط انخلا پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments