پاکستانی ڈرامے بھارتی ثقافت کیلئے خطرہ نہیں ، شیری رحمن
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے بھارتی حلقوں کی جانب سے نیٹ فلکس پر پاکستانی ڈراموں کی نشریات پر پابندی کے مطالبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے مطالبات اعتماد کے بجائے عدم تحفظ کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے بھارتی ثقافت کیلئے خطرہ نہیں ، ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی اختلافات کوئی نئی بات نہیں تاہم پاکستان ٹیلی ویژن مواد پر بھارتی ہندو قوم پرست گروہوں کا ردعمل حیران کن ہے ، بھارتی فلموں میں اکثر پاکستان کا منفی تاثر پیش کیا جاتا ہی جبکہ پاکستانی ڈرامے ملک کے معاشرے ، ثقافت اور روزمرہ زندگی کی زیادہ حقیقی تصویر دکھاتے ہیں ، شیری ر حمن نے زور دیا کہ تعصب اور نفرت طاقت نہیں بلکہ عدم تحفظ کی علامت ہیں، پراعتماد قومیں دوسروں کیخلاف دشمنی کے بجائے اپنے عمل سے اعتماد کا اظہار کرتی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments