سی آر بی سی نہر بحالی ، زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل : فیصل کنڈی
چشمہ لفٹ کینال کا ٹینڈر پیر کو لاہور واپڈا ہاؤس میں کھولا جائیگا، کسانوں سے خطاب
ڈیرہ اسماعیل خان (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی آر بی سی نہر کی بحالی کے موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے ہمارے زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا، دامان کے زمینداروں کا ذریعہ معاش نہر کا پانی ہے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ٹھیکیدار نے مقررہ وقت سے پہلے نہر پر کام مکمل کیا جس سے زمینداروں کو ریلیف ملا، کوشش کر رہے ہیں کہ اس نہر کو محکمہ آبپاشی کے ماتحت کیا جائے، جن مہینوں میں نہر کا پانی بند رہا ان دنوں کا ٹیکس ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال کا ٹینڈر پیر کو لاہور واپڈا ہاؤس میں کھولا جائے گا، ایک ماہ کے اندر چشمہ لفٹ کینال کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، لفٹ کینال سے گندم کی کمی کا مسئلہ حل ہوگا جبکہ سی پیک پر پینالہ انٹرچینج کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہر میں الیکٹرک بسیں چلائیں گے ، ڈیرہ میں آئی ہسپتال کا جلد افتتاح کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments