ساف ویمنز فٹ بال:ثناءمحمود کپتان مقرر ، حاجرہ نائب ہونگی

ساف ویمنز فٹ بال:ثناءمحمود  کپتان مقرر ، حاجرہ نائب ہونگی

ثناءمحمود کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والی ساف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا کپتان جبکہ حاجرہ خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ساف چیمپئن شپ 7 تا 17 ستمبر سری لنکا کے شہرکولمبو میں منعقد ہوگی جس کیلئے پاکستانی ٹیم بدھ 5 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو روانہ ہوگی۔ 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ٹیم کی قیادت ثناءمحمود جبکہ حاجرہ خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ محمد رشید کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکیا گیا ہے جبکہ کرن الیاس غوری(اسسٹنٹ کوچ)، عظمیٰ زیدی (منیجر/ اسٹنٹ کوچ) اور سبط گل کو فزیو مقرر کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں