ساؤتھ امریکن انڈر20فٹ بال:برازیل اور ایکوڈور کی کامیابی
ارجنٹائن میں جاری ساؤتھ امریکن انڈر ٹونٹی فٹ بال چیمپئن شپ میں برازیل نے وینز ویلا کو ایک ،صفر سے اور ایکوڈور نے پیرو کو دو،ایک سے شکست دے دی۔
سان جو آن(سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن میں جاری ساؤتھ امریکن انڈر ٹونٹی فٹ بال چیمپئن شپ میں برازیل نے وینز ویلا کو ایک ،صفر سے اور ایکوڈور نے پیرو کو دو،ایک سے شکست دے دی۔برازیل کی جانب سے کھیل کے پینتالیسویں منٹ میں فلپ اینڈرسن نے پنالٹی پر گول کر کے اپنی ٹیم کو پہلی فتح دلائی۔چلی اورکولمبیا کی ٹیمیں فائنل سٹیج میں پہنچ گئی ہیں۔