این بی پی یوم آزادی باکسنگ کپ فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا
نیشنل بینک یوم آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل مقابلے مکمل ہو گئے۔ استاد محمد سٹو باکسنگ کلب لیاری کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پانچ مختلف ویٹ کیٹیگریز میں
سیمی فائنل مقابلے ہوئے۔ ان میں اویس، نفیس، نعمان ، وسیم اور طاہر نے فائنل میں جگہ بنا لی۔ چوالیس کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں اویس نے رضوان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو، ایک سے ہرایا، چھیالیس کلو گرام ویٹ میں نفیس نے سلمان پر با آسانی تین، صفر سے قابو پایا۔ اڑتالیس کلو گرام ویٹ میں نعمان نے راشد کو سخت معرکے کے بعد دو، ایک سے زیر کیا۔ وسیم نے قاسم کو باون کلو گرام ویٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں ہرایا جبکہ 54 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں طاہر نے یاسر کی جانب سے کسی مزاحمت کا سامنا کئے بغیر تین، صفر سے کامیابی حاصل کر لی۔