سباستین ویٹل مسلسل8گراں پری جیتنے والے پہلے ڈرائیور

 سباستین ویٹل مسلسل8گراں پری جیتنے والے پہلے ڈرائیور

امریکی ریاست ہیوسٹن کے شہر آسٹن میں منعقد کی جانے والی فارمولا ون کار ریس میں جرمن ڈرائیور سباستین ویٹل نے کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے ہفتے کے روز پول پوزیشن بھی جیت لی تھی۔

آسٹن (اے این این ) یو ایس گراں پری میں یہ سباستین ویٹل کی مسلسل آٹھویں کامیابی تھی۔ اس طرح وہ فارمولا ون کار ریسنگ کی تاریخ کے پہلے ڈرائیور بن گئے ہیں، جس نے مسلسل آٹھ گراں پری مقابلوں میں فتح حاصل کی تھی۔ وہ اس سے قبل گزشتہ ماہ چو تھی مرتبہ ڈرائیورز چیمپئن شپ بھی جیت چکے ہیں۔ سباستین ویٹل رواں برس میں کل 12 گراں پری مقابلے بھی جیت چکے ہیں۔ اگر وہ آخری ریس بھی جیت گئے تو مائیکل شوماکر کے ایک سیزن میں 13 مقابلے جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیں گے ۔ سباستین ویٹل کی ریڈ بل ٹیم کے ساتھی مارک ویبر نے اِس ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فرانس کے روماں گروژاں دوسرے نمبرپررہے ۔کامیابی کے بعد سباستین ویٹل کا کہنا تھا کہ وہ کامیابی پر کوئی بھی لفظ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں