فاروق زیدی کے انتقال پر سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کی تعزیت
سابق قومی ہاکی کھلاڑی فاروق زیدی کے انتقال پر سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن نے سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر عظمت پاشا نے کسٹمز پریوینٹو اسپورٹس کلب کے اجلاس میں مرحوم کیلئے مغفرت کی دعاکی۔ اجلاس میں چیئرمین کامل حسن، نصرت حسین، جاوید اقبال بیگ، فرح ریاض، محمد ندیم اور شاہد حبیب بھی موجود تھے۔