بیٹنگ پرابلم حل کرنے کیلئے نئے بلے بازوں کو آزمانے کا مشورہ
نئے قوانین ون ڈے میں باؤلرز کی بجائے بیٹسمینوں کے مفاد میں ہیں:رائو افتخارانجم
کراچی (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے فاسٹ باؤلر راؤ افتخار انجم کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس باؤلرز سے زیادہ بیٹسمینوں کی کارکردگی تشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں باؤلنگ لائن اچھی کارکردگی دکھانے کی اہل ہو گی لیکن بیٹسمینوں سے زیادہ امید نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سپنرز سے بھی امید ہے کہ وہ عالمی کپ کے موقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف نہیں کرایا گیا وہی چلے ہوئے کارتوسوں کو بار بار موقع دیا جا رہا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز سری لنکا میں اس لئے کامیاب نہ ہو سکے کیونکہ انہوں نے بیٹسمینوں کی خامیوں پر نظر نہیں رکھی۔اگرعمر گل سمجھتے ہیں کہ وہ تینوں فارمیٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں تو پھر انہیں موقع ملنا چاہیے۔ آئی سی سی کے ون ڈے میں نئے قوانین باؤلرز کی بجائے بیٹسمینوں کے مفاد میں ہیں۔