آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچز کیلئے کوچز قومی بیٹسمینوں پر متوجہ

 آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچز  کیلئے کوچز قومی بیٹسمینوں پر متوجہ

کینگروز کیخلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی کوچنگ اسٹاف نے قومی بیٹسمینوں کو ٹارگٹ کرلیا ہے

برسبین(اسپورٹس ڈیسک) جن کو جارحانہ بیٹنگ کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کیلئے حتمی پلان مرتب کرلیا ہے جس پر ٹریننگ سیشن کے دوران تمام پلیئرز عمل کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستانی کھلاڑیوں نے فٹ بال کھیلنے کے علاوہ فیلڈنگ اور کیچنگ کی بھی مشقیں کیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیٹسمینوں کو دھواں دار بیٹنگ کی ٹپس دیں جبکہ پاکستانی بالرز کی لائن و لینتھ بالنگ کوچ اظہر محمود نے سیٹ کرائی اور اس دوران پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھرپور محنت کرتے دکھائی دیئے جنہوں نے ون ڈے سیریز کیلئے حریف ٹیم کے کمزور پہلوؤں پر بھی کام شروع کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں