عامر خان بھی سائبر حملے کی زدمیں آگئے ،موبائل فون ہیک

عامر خان بھی سائبر حملے کی زدمیں آگئے ،موبائل فون ہیک

باکسر نے ٹوئٹر پر مداحوں کو مطلع کیا ،دبئی کے پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی سائبر حملے کی زد میں آ گئے او ر ان کا موبائل ہیک کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر بتایا کہ میرا موبائل ہیک ہے لہٰذا میرے نمبر پر میسج یا کال نہ کریں۔ حملے کے بعد عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے دبئی کے پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کروائی ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں کئی اداروں کو تاوان وصول کرنے کی خاطر شدید سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس سے ہزاروں مقامات پر کمپیوٹر لاک ہو گئے اور اس سے 100ممالک متاثر ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں