رچرڈ النگورتھ اسپتال میں داخل
آئی سی سی کے ایلیٹ پینل امپائر رچرڈ النگورتھ کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔
لندن (اسپورٹس ڈیسک) اسپتال کے ڈائریکٹر سریش تریپاٹھی نے بتایا کہ برطانوی امپائر کی صحت پر ڈاکٹر ز کی جانب سے کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے ، ان کی حالت بہتر ہے اور وہ جلد مکمل ٹھیک ہوجائیں گے ۔