اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کی ویب سائٹ متعارف
پیٹرنز ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور احمد ملک نے بٹن دباکر افتتاح کیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ نے اپنی ویب سائٹ www.sjaspakistan.com متعارف کرادی۔ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجاس ) کے تحت کراچی پریس کلب میں سالانہ دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سجاس کے پیٹرنز ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشنPSWF))کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال، سابق ٹیسٹ کرکٹر صلاح الدین صلو، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، شفیق کاظمی، نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ محسن فرقان، انور فاروقی، زاہد شہاب، غلام محمد خان، عظمت اللہ خان، کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک ، سیکریٹری مقصود یوسفی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس، سیکریٹری واجد رضااصفہانی، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکریٹری حامدالرحمن اور وقار بھٹی، خرم عارف رضوی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ، کراچی گیمز کے صدر اسلم خان، محمد نسیم، کراچی بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری معین الدین، راؤ جاوید علی سمیت سجاس کے مجلس عاملہ کے ارکان و ممبران اور شعبہ کھیل سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرجنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، احمد ملک نے سجاس کے صدر طارق اسلم اور سیکریٹری اصغر عظیم سمیت دیگر کے ہمراہ سجاس کی ویب سائٹ کی رونمائی کی۔ دعوت حلیم کے موقع پر ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل اسپورٹس پریس AIPS کی براہ راست ممبر شپ حاصل کرنے والے سجاس کے 21 ارکان میں AIPS کارڈ زبھی تقسیم کئے گئے ۔