بنگلہ دیشی بیٹسمین محمود اللہ کے ٹیسٹ کیریئر کو بریک لگ گئی

بنگلہ دیشی بیٹسمین محمود اللہ کے  ٹیسٹ کیریئر کو بریک لگ گئی

بنگلہ دیشی مڈل آرڈر بیٹسمین محمود اللہ کے ٹیسٹ کیریئر کو فی الوقت بریک لگ گئی ہے

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) کیونکہ ٹیم انتظامیہ نے انہیں پاکستان کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں اپنی کارکردگی پر غور کی ہدایت کردی ہے ۔ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو نے 34 سالہ بیٹسمین پر واضح کردیا ہے کہ وہ فوری فیوچر پلاننگ کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں 22 فروری سے زمبابوے کیخلاف واحد ٹیسٹ میں موقع نہیں دیا جائے گا۔محمود اللہ کو یہ بھی باور کرایاگیاکہ وہ آخری دس ٹیسٹ میچز میں صرف ایک نصف سنچری بناسکے ہیں،اسے بھی ایک سال گزرچکاہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں