بھارت نواز رمیز کو چیئرمین بنانا درست نہیں:سرفراز نواز

بھارت نواز رمیز کو چیئرمین بنانا درست نہیں:سرفراز نواز

ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس،جواد خان موزوں امیدوار ہیں،سابق کرکٹر

لندن(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ بھارت نواز رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانا کسی طور پر بھی درست نہیں ہو گا،رمیز راجہ نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپور حمایت کی تھی۔سرفراز نواز کے مطابق رمیز راجہ کی جگہ ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس اور جواد خان موزوں امیدوار ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ ادارہ جاتی کرکٹ بحال کی جائے کیوں کہ کھلاڑی بھیک مانگنے پر مجبورہو گئے ہیں۔ سرفرازنوازکااحسان مانی کے بطور چیئرمین مزید کام کرنے سے متعلق انکار پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احسان مانی کو عمران خان کی بات مانتے ہوئے ورلڈ کپ تک اپنے عہدے پر کام کرنا چاہیے تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں