ورلڈ کپ کی تیاری:قومی خواتین کرکٹرز کراچی پہنچ گئیں

ورلڈ کپ کی تیاری:قومی  خواتین کرکٹرز کراچی پہنچ گئیں

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)رواں برس نیوزی لینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی خواتین کرکٹرز کراچی پہنچ گئیں ۔

جن کی آن ارائیول کوویڈ ٹیسٹنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق منفی نتائج کی صورت میں انہیں منظم آئسولیشن کیلئے بھیجا جائے گا اور دوسری مرتبہ ٹیسٹنگ کے منفی نتائج کی موصولی پر انہیں قرنطینہ کے تیسرے روز آپس میں ملنے جلنے کی آزادی ہوگی۔

ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی زیر نگرانی قومی ویمن کرکٹرز فٹنس اور اسکلز سیشنز میں شرکت کے علاوہ انڈر 16 بوائز سمیت چار پریکٹس میچز بھی کھیلیں گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں