دوسرا ٹیسٹ:پروٹیز بیٹنگ لائن چل پڑنے کے بعد لڑکھڑا گئی
جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز جنوبی افریقی بیٹنگ چل پڑنے کے بعد لڑکھڑا گئی ۔
جس کے سات کھلاڑی 311 رنز پر پویلین میں جا بیٹھے ورنہ ایڈن مارکرم 96،ٹونی ڈی زورزی 85،ڈین ایلگر 42 اور ٹمبا بفوما 28 رنز سمیت اسکور تین وکٹوں پر 278 تک لے گئے تھے ۔ گوڈاکیش موتی تین اور کائیل میئرز دو وکٹیں لے سکے ۔ہین ریک کلاسین 17 اور سائمن ہارمر ایک رن پر کھیل رہے ہیں۔