پاکستان نمبر ون پوزیشن برقرار نہ رکھ سکا، آخری میچ میں شکست

پاکستان نمبر ون پوزیشن برقرار نہ رکھ سکا، آخری میچ میں شکست

کراچی(سپورٹس ڈیسک)آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

 قومی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز میں 1-4 سے کامیاب ہوگئی، تاہم ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکی اورتنزلی کے بعد رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئی ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دئیے گئے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کراچی میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 299 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ول ینگ نے 87 اور کپتان ٹام لیتھم نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹاپ آرڈر فیل ہوگیا۔ فخر زمان نے 33 رنز بنائے جبکہ بابر نے ایک، شان مسعود نے 7 اور محمد رضوان 9 رنز بناسکے ۔ سلمان اور افتخار احمد نے ٹیم کو 97 

رنز کی پارٹنر شپ بنا ئی ۔ افتخار احمد 94 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے ۔ ہینری شپلے اور رچن رویندرا نے تین ،تین وکٹیں لیں ۔ہینری شپلے مین آف دی میچ جبکہ فخر زمان پلیئر آف دی سیریز قرار پائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں