انجری کے شکارقومی آل راؤنڈر شاداب خان چند روز آرام کریں گے

لندن(اسپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ کے دوران انجری سے دوچار ہونے والے قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ اب خاصی بہتری محسوس کر رہے ہیں ۔۔۔
اور تمام کنکوشن ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد اب احتیاط کے طور پر چند روز آرام کریں گے ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے دعاؤں اور سپورٹ کیلئے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔واضح رہے کہ شاداب خان سمرسٹ کیخلاف میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ کرنے کی کوشش میں ساتھی کھلاڑی نیتھن میک اینڈریو سے ٹکرا گئے تھے جس کے بعد دونوں کو کنکوشن پروٹوکولز سے گزرنا پڑا۔