سندھ پولیس نے قومی کرکٹرز سے بھی رشوت لے لی

سندھ پولیس نے قومی کرکٹرز سے بھی رشوت لے لی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود اور عامر یامین نے سندھ پولیس پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے ۔صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں ۔۔

کہ ہم سندھ میں نہیں پنجاب میں رہتے ہیں، زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر کیا۔انہوں نے لکھا کہ سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روک کر پیسے مانگتی ہے اور نہ دینے کی صورت میں تھانے لے جانے کی دھمکی دیتی ہے ۔صہیب مقصود نے لکھا کہ سندھ پولیس میں کرپشن عروج پر ہے ، ہم نے پولیس کو بتایا کہ ہم کرکٹرز ہیں اور کراچی میں میچ کھیلنے کے بعد واپس ملتان جارہے ہیں پھر بھی انہوں نے ہم سے 8 ہزار روپے لے لیے ۔اس واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر کرکٹر عامر یامین نے بھی تصدیق کی ۔ دوسری جانب آئی جی سندھ رفعت راجہ کی ہدایت پر شہید بینظیر آباد میں سکرنڈ تھانے کی حدود سپرہائی وے پر قومی کرکٹرز سے رشوت وصول کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، چاروں پولیس اہلکار سکرنڈ تھانے میں تعینات تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں