بارش:پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا میچ ڈرا

بارش:پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا میچ ڈرا

کینبرا(اسپورٹس ڈیسک )کینبرا میں پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا بارش سے متاثرہ میچ ڈرا ہوگیا،گراؤنڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ کے چوتھے روز کھیل شروع نہ ہوسکا، پاکستان نے پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود کی ڈبل سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی۔کپتان شان مسعود نے ناقابل شکست 201 رنز بنائے ۔

جواب میں آسٹریلیا کی پی ایم الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے تھے ۔پرائم منسٹر الیون کے میٹ رنشا 136، کیمرون بین کرافٹ 53، کیمرون گرین 46، مارکس ہیرس 49 اور نیتھن میک سوئینے 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ میچ سیریز کی تیاری کا حصہ تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں