چیمپئنز ٹرافی ،آئی سی سی وفد کا انتظامات پر اظہار اطمینان

چیمپئنز ٹرافی ،آئی سی سی وفد کا انتظامات پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کے وفد نے کراچی،لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی ۔۔

جس میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلے کر رہے تھے ۔ محسن نقوی نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ،چیمپئنز ٹرافی جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے ،اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ محسن نقوی نے کہاکہ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائیگا،تمام ضروری امور بر وقت مکمل کر لئے جائیں گے ۔ چیئرمین پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کیلئے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں