شاہدآفریدی بہترین ٹریک پر زیادہ رنز نہ بنانے پرافسردہ

شاہدآفریدی بہترین ٹریک پر زیادہ رنز نہ بنانے پرافسردہ

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20میچ میں ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بناسکی۔

کم سکور کئے جانے پر افسردہ نظر آنے والے شاہد آفریدی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیم کا سکور 220 کے قریب ہونا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان زبردست کھیلے ، باقی ۔واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نسبتاً کمزور نیوزی لینڈ نے فل سٹرینتھ پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 179 رنز کا ہدف دیا تھا جو مہمان ٹیم نے 19ویں اوور میں حاصل کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں