کیسپر رڈ بارسلونا اوپن ٹینس،جان لینارڈ سٹرف بی ایم ڈبلیوچیمپئن شپ کے فاتح

کیسپر رڈ بارسلونا اوپن ٹینس،جان لینارڈ  سٹرف بی ایم ڈبلیوچیمپئن شپ کے فاتح

بارسلونا،میونخ (سپورٹس ڈیسک)ناروے کے ٹینس پلیئرکیسپر رڈ نے اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 25 سالہ ناروے کے ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس سیٹسیپاس کو 7-5اور6-3سے شکست دے کر ٹائٹل۔۔

 اپنے نام کرلیا،اس فتح کے بعد کیسپر رڈ کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے ۔دوسری طرف جرمنی کے شہر میونخ میں ہونیوالی بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے جرمنی کے ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹرف نے امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو7-5اور6-3سے شکست دے کر بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں