پریذیڈنٹ ون ڈے کپ 24-2023 کا کل سے آغاز

 پریذیڈنٹ ون ڈے کپ  24-2023 کا کل سے آغاز

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ 24-2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، ایونٹ کا آغاز کل 24 اپریل سے ہو گا ۔۔

جبکہ فائنل 12 مئی کو کھیلا جائیگا ۔ ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں ایس این جی پی ایل ، پی ٹی وی ، کے آر ایل ، ایس بی پی ، غنی گلاس ، ایچ ای سی اور واپڈا شرکت کریں گی ۔ ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔ افتتاحی روز ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں