فاطمہ ثنا کی 50ون ڈے وکٹیں مکمل

 فاطمہ ثنا کی 50ون ڈے وکٹیں مکمل

کراچی (سپورٹس رپورٹر )قومی ویمنزٹیم کی آل راؤنڈ ر پیسر فاطمہ ثنا نے ون ڈے کرکٹ میں 50وکٹوں کا ہدف حاصل کرلیا ،انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزکے تیسرے ون ڈے میچ میں۔۔۔

 ہیلے میتھیوزکو سدرہ امین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر یہ اعزاز حاصل کیا،وہ یہ اعزازحاصل کرنیوالی 9ویں پاکستانی خاتون باؤلرہیں ۔فاطمہ ثنا سے قبل ثنا میر151،نداڈار104،نشرح سندھو86،سعدیہ یوسف 78،اسماویہ اقبال 70،شازیہ خان 63،ساجدہ خان 51اورقنیطہ جلیل 50وکٹیں حاصل کرچکی ہیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں