ٹی 20بیٹرز میں بابر کی تنزلی، ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار

ٹی 20بیٹرز میں بابر کی تنزلی، ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار

دبئی(سپورٹس ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری۔۔

 ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ اس رینکنگ میں انگلینڈ کیفل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹونٹی بیٹرز میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرچلے گئے ۔ رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم پہلے ، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ادھر ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا، انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا جبکہ بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں