نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے

نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس  ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے

بلغراد(سپورٹس ڈیسک )ٹینس کے ورلڈ نمبر ون کھلاڑی اور 24 مرتبہ کے ریکارڈ گرینڈ سلام فاتح نووواک جوکووچ رواں ہفتے شروع ہونے والے میڈرڈ اوپن میں حصہ نہیں لیں گے۔۔

 تاہم وہ روم میں کھیلنے کے لئے پرامید ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 36سالہ سربین ٹینس سٹار کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد انہیں ڈرا میں شامل نہیں کیا گیا۔جووکوچ نے رواں سال صرف چار ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور اس سیزن کے دوران وہ ابھی تک کوئی ٹائٹل حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں