ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ، کوئٹہ کراچی اور لاہور کی کامیابی

 ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ، کوئٹہ  کراچی اور لاہور کی کامیابی

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کوئٹہ، کراچی اور لاہور نے کامیابی حاصل کی۔

 اقبال سٹیڈیم میں کوئٹہ نے ملتان کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔ملتان کی ٹیم 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی ۔ جواد کلب گراؤنڈ میں کراچی نے9 وکٹوں پر194 رنز بنائے ۔ جواب میں پشاور کی ٹیم صرف 44 رنز بناسکی۔ بوہڑانوالی گراؤنڈ میں لاہور نے راولپنڈی کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

راولپنڈی کی ٹیم 154 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں