آئی پی ایل : 260سے زائد کا ہدف عبور،پنجاب کنگ کاعالمی ریکارڈ

آئی پی ایل : 260سے زائد کا ہدف  عبور،پنجاب کنگ کاعالمی ریکارڈ

ایڈن گارڈنز (سپورٹس ڈیسک ) آئی پی ایل میں پنجاب کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں 262 رنز کا ہدف 8 گیندوں قبل حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 262 رنز بنائے ۔ 261 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ جونی بیئر سٹو نے 48 گیندوں پر 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ان کا ساتھ دیاششانک سنگھ نے جو 28 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 260 سے زائد کا ہدف عبور کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں